?راچ?:گرم? اور لو لگن? س? جا? بحق افراد ?? تعداد 345 ?و گئ?

206

کراچی میں پچھلے تین دنوں میں شدید گرمی اور لو لگنے سے مرنے والے افراد کی تعداد 345  ہو گئی ۔

کراچی میں پچھلے تین دنوں مین شدید گرمی اور لو لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 345  ہو گئی ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے زیادہ افراد کی موت لو لگنے اور ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے ہوئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال میں جاں بحق 145 افراد کی لاشیں لائی گئیں ۔ انڈس اسپتال میں 17 ، لیاقت نیشنل اسپتال میں 12 ، کے ایم سی اسپتالوں میں 69 ، نیوکراچی اسپتال میں 8 ، سول اسپتال میں 35 ، لیاری جنرل اسپتال میں 7 ، قطر اسپتال میں 23 ، عباسی شہید اسپتال میں 27 ، کے پی ٹی کیماڑی اسپتال میں 2 افراد کی لاشوں کو لایا گیا ۔