شد?د گرم? س? ?لا?تو? ?و ?? ال???ر? س? جو?نا افسوسنا? ?? ،ترجمان

193

کے الیکٹرک کا کہنا ہے شدیدگرمی سے ہلاکتوں کو کے الیکٹرک سے جوڑنا افسوسناک ہے ۔ واٹربورڈ کی تنصیبات پر لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے ۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر بھر میں 99 فیڈرز درست کام کر رہے ہیں ۔ جہاں بھی فالٹ کی اطلاع ملتی ہے عملہ جلدازجلذ خرابی دور کرنے کی کوشش کر تا ہے ۔ آج شہر کے کچھ حصوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے ۔ بجلی کے نظام کو ناکارہ کہنا افسوسناک ہے ۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے سحر و افطار میں 98 فیصد بجلی فراہم کر رہے ہیں ۔ شہر میں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ۔ املاک کو نقصان پہنچانے کے باوجود عملہ جاں فشانی سے کام کررہا ہے ۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کسی بھی خرابی کے لئے 118 پر کال کریں جواب نہ ملنے پر 99000 پر رابطہ کریں ۔