?راچ? وا?ر ا?ن? س?ور?ج بور? م?? ر?ن ا?مرجنس? نافذ ?ر د? گئ? ??،ا?م ?? وا?ر بور?

270

منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے مون سون بارشوں کے پیش نظر واٹر بورڈ میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے جبکہ تمام انجینئرز اور عملہ کو ریڈ الرٹ کر دیا ہے۔

واٹر اینڈ سیوریج بورڈ  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف انجینئرز سپرٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹیو انجینئرز اور متعلقہ عملہ کو منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ہاشم رضا زیدی کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بارش کے دوران ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تر متبادل انتظامات فوری طور پر مکمل کر لئے جائیں، مشینری و آلات اور دیگر ضروری سامان کو تیار رکھا جائے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ نے تمام ضلعی چیف انجینئرز کو پابند کیا ہے کہ ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی، ضلعی بلدیات اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ بحال رکھیں جبکہ بارشوں کے دوران بلدیہ عظمیٰ سے خصوصی طور پر رابطہ میں رہتے ہوئے مو ثر حکمت عملی وضع کریں اور ان سے بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔ کارساز پر واقع شکایتی مرکز کو بھی فعال کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ایم ڈی واٹر بورڈ نے نور محمد چوہان چیف انجینئر کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے جو بارشوں کے دوران کمشنر کراچی، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی، تمام ڈپٹی کمشنرز اور بلدیاتی اداروں سے باہمی رابطہ میں رہتے ہوئے ضروری اقدامات کریں گے۔ بارش کے دوران کسی بھی ممکنہ شکایات کے ازالہ کے لئے واٹر بورڈ کارساز کمپلینٹ سینٹر سے فون 99245138-40 پر نیز کمشنر کراچی کے مرکز شکایات پر بھی رابطہ کریں۔