خان پور م?? ت?ز رفتار ?ر? ?? ??ر س? ما? اورب??ا دونو? جا? بحق

275

خان پور میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ماں اوربیٹا دونوں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس چوکی سردار گڑھ کے مطابق خان پور سے 20 کلو میٹر دور گڑھی موڑ سردار گڑھ کے نزدیک مختار مائی اپنے بیٹے شاہد کے ساتھ گذشتہ شام سڑک عبور کر رہی تھی کہ اسی دوران ٹرک نے کچل دیا جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ابتدائی تحقیقات میں جاں بحق ہونے والے ماں بیٹے کا تعلق ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور سے معلوم ہوا ہے۔ اسی طرح چند رامی کا رہائشی رفاقت علی موٹر سائیکل پر رات کے وقت اپنے گھر جار رہا تھا کہ چند رامی کے نزدیک سڑک کنارے خراب کھڑی چینی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا اور سر پر لگنے والی گہری ضرب کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔