لا?ور:قلع? گجر سنگ? پول?س ?? ?ارروائ? ، دو ?ا?و گرفتار

189

لاہور قلعہ گجر سنگھ پولیس نے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے 15 موٹرسائیکلیں اور بڑی رقم برآمد کر لی ۔

لاہور میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ایس پی فیصل مختار کا کہنا تھا کہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق نارووال سے ہے ۔ ایس پی فیصل مختار کا کہنا تھا دونوں ڈاکو خاندانی ڈکیت ہیں ان کی ماں اور نانی بھی ریکارڈ یافتہ ہیں ۔ ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز فیصل مختار کا کہنا تھا ملزمان کا ایک ساتھی احسان اللہ مفرور ہے۔