مر?د???:ج? ?? رو? پر ?ر?ف? حادث? ، 3 افراد جا? بحق ، 18 زخم?

236

مریدیکے جی ٹی روڈ پر ویگن اور منی ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور مریدیکے جی ٹی روڈ پر کھوڑی کے قریب ویگن اور منی ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے حادثے میں ایک پانچ سال بچہ بھی جاں بحق ہوا ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمی افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔