بجل? ?? لو? ش??نگ گرم? ?? ق?امت خ?ز? م?? اضاف? ?رر?? ??، ل?اقت بلوچ

162

بجلی کی لوڈ شیڈنگ گرمی کی قیامت خیزی میں اضافہ کررہی ہے۔ کراچی اور ملک بھر میں سینکڑوں انسانوں کی ہلاکت باعث صدمہ ہے۔ حکمران توبجلی اور جنریٹرز میں خود سہولت کے حصار میں ہیں۔

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اورسابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے مسلم ٹاﺅن لاہور میں افطارڈنر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں قیامت خیز گرمی کی لہر جاری ہے۔ ،لوڈ شیڈنگ کا جن حکومت کے قابو سے باہر ہے اور اب عوا م بھی قابو میں نہیں رہیں گے۔وفاقی اور پنجاب حکومت کے انرجی بحران خاتمہ کے اعلانات عوام کے ساتھ بڑا مذاق اور نااہلی کی انتہا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں پاکستانیوں کے اربوں روپے پڑے ہیں حکومت سوئس بینکوں میں پاکستانی اکاﺅنٹ ہولڈز کے نام منظر عام پر لائے ،ناجائز ذرائع سے باہر جمع کرائی گئی رقوم پاکستان کے غریب عوام کا حق ہے۔پاکستان کے عوام کی خون پسینہ کی کمائی پاکستان واپس لائی جائے اور غریبوں کی فلاح پر خرچ کی جائے۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ سری لنکا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبان ملک کے ہوم گراﺅنڈ میں کامیابی بڑی کامیابی ہے۔مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم پر پوری قوم کو فخر ہے اور توقع ہے کہ فتوحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ٹیسٹ میچز میں کامیابی ون ڈے کی کارکردگی پر بھی مثبت اثرات ڈالے گی۔