پولینڈ کی سرکاری ایئر لائن کے کمپیوٹر سسٹم پر ہیکروں نے حملہ کردیا۔متعدد پروازیں تاخیر اور ملتوی کردی گئیں۔
دارالحکومت وارسا کے اکیسی ایئرپورٹ کے کمپیوٹرز پر ہیکروں نے حملہ کیا جس سے دس پروازیں منسوخ کردی گئیں اور 12 تاخیر کا شکار ہوئیں جس سے 14 سو سے زائد مسافر متاثر ہوئے۔
ہیکنگ حملے سے ڈسیلڈورف، ہیمبرگ، کوپن ہیگن اور پولینڈ کے شہروں کو جانے والی پروازیں متاثر ہوئی تھیں تاہم سرکاری ایئرلائن ایل او ٹی کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ایئرپورٹ یا فضا میں پرواز کرتے ہوئے جہاز متاثر نہیں ہوئے۔