کراچی: ملک میں جاری شدید لوڈشیڈنگ کے باعث پاور جنریٹنگ مشینری کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔
حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود ملک میں توانائی کا بحران اپنی پوری شدت سے برقرار ہے۔ ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ نہ ہونے اور طلب میں مسلسل اضافے کی وجہ سے گھریلو اور کمرشل سطح پر جنریٹرز کے استعمال کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ بجلی کی اضافی طلب پوری کرنے کے لیے جنریٹرز کا استعمال گیس، پٹرول، ڈیزل اور لبریکنٹس کے خرچ میں بھی اضافے کا سبب بن رہا ہے۔
زرائع کے مطابق جولائی سے مئی کے دوران ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی پاور جنریٹنگ مشینری درآمد کی گئی ہے جو پاکستانی روپے میں ایک سو اکیس ارب روپے کے برابر ہیں۔ یہ رقم گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں درآمد کی جانے والی پاور مشینری کی مالیت سے بیس فیصد زائد ہے۔