پاک فوج اور سندھ رینجرز نے کراچی اور اندرون سندھ میں 22 ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کر دیئے ۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور سندھ رینجرز نے کراچی اور اندرون سندھ میں 22 ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کر دیئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں رینجرز نے 10 اور فوج نے 4 ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کیئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اندرون سندھ پاک فوج نے 8 ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کیئے ہیں ۔