شارج?، بلند و بالا ر?ائش? عمارت س? گرن? ?? باعث ان?ون?ش?ائ? خاتون ?لا?

207

شارجہ کے المجاز نامی علاقہ کی بلند و بالا رہائشی عمارت سے گرنے کے باعث ایک انڈونیشیائی خاتون ہلاک ہو گئی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق شارجہ کے المجاز نامی علاقہ کی بلند و بالا رہائشی عمارت کے 24ویں فلور کی کھڑکی سے ایک انڈونیشیائی خاتون گرنے سے شدید زخمی ہوگئی جسے گشت کرنے والی پولیس نے فوری طور پر کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچا دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئی۔

پولیس کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے حادثاتی طور پر گرنے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور خاتون کی سہیلیوں اور رشتہ داروں کے بیانات لئے جا رہے ہیں۔