?ونس خان ن? روز? ?? حالت م?? گال ??س? ???لا

205

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آڈر بیٹسمین یونس خان نے گال ٹیسٹ روزے کی حالت میں کھیلا۔انہوں نے تین روزے رکھے جب کہ ان کے علاوہ کسی پلیئر نے روزہ نہیں رکھا۔

پاکستان کی طرح سری لنکا میں بھی جمعہ کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ تھا ۔گرم اور حبس کے موسم میں یونس خان نے جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کے  تینوں روزے رکھے۔گال ٹیسٹ میں تجربہ کار کھلاڑی نے ڈیڑھ دن تک فیلڈنگ بھی کی جب کہ ٹیم کے دیگر کسی کھلاڑی نے روزہ نہیں رکھا۔

ٹیم آفیشلز بھی باقاعدگی سے روزے رکھ رہے ہیں ۔کوچ وقار یونس نے یونس خان کی ہمت کی داد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی میں روزے کی حالت میں میچ کھیلنا مشکل ترین عمل ہے۔ قومی کرکٹرز رمضان میں باقاعدگی سے نماز بھی ادا کررہے ہیں۔