نوبج? مار????? بند ?رن? ?? ح?ومت ?? ف?صل? ?و ن??? مانت?، عت?ق م?ر

324

چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے حکومت سندھ کا رات کو نوبجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات نو بجے مارکیٹیں بند کرنے سے بجلی کی بچت نہیں ہو سکتی ۔

چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا ہے حکومت سندھ کے رات نو بجے مارکیٹیں بند کرنے کے حکم کو نہیں مان سکتے ۔ ان کا کہنا تھا دن میں گرمی اور روزے کی وجہ سے لوگ گھروں سے نہیں نکلتے جس کی وجہ سے مارکیٹوں میں خریداری نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے ۔ لوگ رمضان میں رات کے اوقات میں شاپنگ سینٹروں کو رخ کرتے ہیں اس لئے ہم حکومت سندھ کے حکم کے خلاف مزاحمت کریں گے ۔