نائ?جر?ا م?? مسجد پرخود?ش حمل? ، 30 افراد ?لا?

247

ابوجا: افریقی ملک نائیجریا کی مسجد میں دوخودکش حملہ کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،خودکش حملے خواتین نے کئے ہیں ۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائیجریا کے مشرقی شہر میدو گوری میں مسجد کے قریب ایک خاتون نے خودکو دھماکہ سے اڑا لیا جبکہ دوسری خاتون نے بھاگتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑا یا ، دھماکوں کے نتیجے میں 30 افراد موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بم ڈسپوزل کے مطابق بم خواتین کے جسموں کے ساتھ نصب کئے گئے تھےجن پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس لگی ہوئی ہوتی ہے اور ان کے پاس دھماکہ کرنے کا اختیار نہیں تھا۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ خودکش حملوں میں گزشتہ برس اغواءکی جانے والی لڑکیوں کو استعمال کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ بوکو حرام نے سینکڑوں لڑکیوں اور خواتین کو اغواءکررکھا ہے۔