میرپور: بنگلہ دیش سے عبرتناک شکست کے بعد بھارتی میڈیا کی توپوں کو رخ کپتان دھونی کے طرف ہوگیا ہے ،میڈیا ٹرائل سے تنگ دھونی نے کپتانی سے علیحدگیٰ اختیار کرنے کی پیشکش کردی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری ایک روزہ سیریز میں بھارتی ٹیم 2-0 سے شکست کھا چکی ہیں ۔ یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ بھارت کو بنگلا دیش نے کسی سیریز میں شکست دی ہے۔ اس شکست کے بعد بھارتی شائقین نے شدید غصے کا اظہار کیا اور انہوں نے گراؤنڈ میں پانی کی بوتلیں پھینکیں، غصہ ٹھنڈا نہ ہواتو کھلاڑیوں کے پوسٹر تک پھاڑ دالے۔
یادرہے کہ بنگلا دیش نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کو 79 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بنگالی ٹائیگرز نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار انڈیا کو ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچارکیا ہے ۔
اس موقع پر بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی میڈیا کی تنقید سے تنگ آ چکے ہیں اور کپتانی چھوڑنے کیلئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے کپتانی چھوڑنے سے ٹیم کے مسائل حل ہوتے ہیں تو میں کپتانی چھوڑنے کیلئے تیارہوں مگر بے وجہ تنقید برداشت نہیں کر سکتا۔
واضح رہے کہ انڈیا کے کئی نامور کھلاڑیوں نے بھی دھونی کو رضاکارانہ طور پر کپتانی سے علیحدہ ہونے کا مشورہ دیا ہے ۔