مصر ن? ت?ن سال بعد اسرائ?ل م?? اپنا سف?ر نامزد ?رد?ا

209

قاہرہ: مصر نے تین سال کے تعطل کے بعد اسرائیل میں اپنا سفیر نامزد کردیا،اسرائیل کی وزارت خارجہ نے  تصدیق کردی۔

غیر ملکی خبرا یجنسی کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے عرب لیگ میں مصر کے مستقل مندوب اور چلّی میں سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام   دینے والے حاظم خیرات کو اسرائیل میں نیا سفیر مقررکیا ہے۔

اس سے قبل مصر کی جانب سے عاطف سالم  کو آخری  بار  اکتوبر 2012 میں مصر کاسفیر مقررکیا گیا تھا، اسرائیل کے غزہ پر ہونے والے حملے کے خلاف مصر کے پہلے جمہوری منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی نےاحتجاج کے طور پر اپنا سفیر واپس بلالیا تھا جس کے بعد نئے سفیر کا تقرر نہیں کیا گیا۔

اسرائیل کی وزارت خارجہ نے بھی اس کی تصدیق کی ہے کہ تین سال بعد تل ابیب میں مصر کے کسی اعلی سفارت کار کا تقرر کیا گیا ہے،ترجمان وزارت خارجہ ایمانول نوشان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت خارجہ اس تقرر کا خوش آمدید کرتی ہے۔