عابدش?ر عل? ن? لو?ش??نگ ?? مسئل? پر قوم س? معاف? مانگ ل?

247

وزیرمملکت پانی و بجلی عابدشیرعلی کا کہنا ہے لوگوں کو لوڈشیڈنگ سے تکلیف پر معذرت کرتے ہیں ۔ کہتے ہیں پرانے ادوار میں پاور سیکٹر پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا سحر اور افطار میں شکایات سننے کے لئے ہم خود آن لائن ہوتے ہیں ، تاہم سحر اور افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔

وزیرمملکت پانی و بجلی کا لوڈشیڈنگ پر لوگوں سے معذرت کرتے ہوئے کہنا تھا وزیراعظم نے کم سے کم سے لوڈشیڈنگ کرنے کا کہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا ہم پاور سیکٹر بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں اور انشاءاللہ 2017 تک لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر قابو پا لیں گے ۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا سسٹیم اور ٹرانسفارمر کی خرابی کی وجہ سے بھی بجلی منقطع ہوتی ہے ، کسی علاقے کا ٹرانسفارمر خراب ہو جائے تو اس کو ٹھیک کرنے میں 8 سے 10 گھنٹے لگ جاتے ہیں ۔ بجلی کے مسئلے پر ہم عوام کے سامنے جواب دہ ہیں۔