وفاق? دارالح?ومت م?? بلد?ات? انتخابات 25 جولائ? ?و ?و? گ? ، ال??شن ?م?شن

232

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 25 اور 26 جون کو جمع کرائے جا سکتے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال 29 اور 30 جون کو ہو گی ۔ کاغذات نامزدگی منظوری یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں یکم اور 2 جولائی کو دائر کی جا سکیں گی جبکہ اپیلوں پر فیصلے 3 اور 4 جولائی کو کیئے جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 5 جولائی واپس لے سکتے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پولنگ 25 جولائی اور نتائج کا اعلان 28 جولائی کو کیا جائے گا ۔