اطالو? پ?زا م??رز ن? ا?? م?ل طو?ل پ?زا ت?ار ?رل?ا، گن?ز ب? م?? نام شامل

237

اطالوی پیزا میکرز نے ایک میل طویل پیزا تیار کر کے گنیز بک میں اپنا نام شامل کرا لیا ہے۔

 امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 60 اطالوی پیزا میکرز نے پوری رات میں ایک میل لمبا پیزا تیار کیا ہے۔ اس پیزا کی تیاری میں ڈیڑھ ٹن موزیلہ پنیر، دو ٹن ٹماٹو ساس اور دیگر اشیاءکا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ پیزا 5 ٹن وزنی تھا۔

اطالوی پیزا میکرز نے اس پیزا کی تیاری کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کرا لیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز امریکہ کو حاصل تھا۔