بجل? بحران پرجماعت اسلام? ?ا ??ال???ر? ??خلاف مقدم? دائر?رن??ا ف?صل?

207

کراچی میں بجلی کے بدترین بحران اور شدید بد انتظامی کے باعث شہر میں پیدا ہو نے والی صورتحال پر ادارہ نورِ حق میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیرِ صدارت ایک ہنگامی اجلا س منعقد ہو ا۔اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کے بدترین بحران اور بد انتظامی پر جماعت اسلامی کراچی کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ دائر کرے گی ۔

اجلاس میں کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کی شدید مذمت کر تے ہو ئے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ کے الیکٹرک کراچی کے عوام کو بجلی کی فراہمی میں مکمل طور نا کام ہو گئی ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کے الیکٹرک نے معاہدہ نج کاری کی پاسداری نہیں کی ۔معاہدہ نج کاری کے تحت بجلی کی پیدا واری صلاحیت میں اضافہ کیا جا نا تھا مگر 10سال کا عرصہ گزر گیا اور بجلی کی پیداوار میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کے معاہدہ نج کاری کی تجدید ہر گز نہ کی جائے ۔معاہدہ نج کاری کی خلاف ورزی کر نے اور عوام کو عذاب میں مبتلا کر نے پر کے الیکٹرک پر جرمانہ عائد کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کیسا ادارہ ہے کہ 10سال کا عرصہ گز ر گیا اور اس ادارے کی گنجائش اور پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو ا اور درجہ حرارت جب 35ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر ہو جائے تو سارا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے ۔