ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر حنیف کا کہنا ہے کراچی میں گرمی کی جان لیوا لہر کل شام تک ختم ہو جائے گی اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں بارش ہو سکتی ہے ۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر محمد حنیف کراچی میں گرمی کی لہر کے بعد جمعرات سے کراچی میں ہوائیں معمول کے مطابق چلیں گی جس سے درجہ حرارت میں خاطرخواہ کمی واقع ہو جائے گی ۔
محمد حنیف کا کہنا تھا کل میرپور خاص ، عمر کوٹ ، تھرپارکر ، شکار پور ، سکھر اور گھوٹکی میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی ، حیدرآباد ، نوابشاہ اور دادو میں بھی بارش کا امکان ہے ۔