?راچ?:مار?????  اور شاپنگ س?ن?رز رات نو بج? بند?رن? ?ا نو?? ف???شن جار?

288

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں رات نو بجے مارکیٹیں اور شاپنگ سینٹرز بند کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ۔

محکمہ داخلہ سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے حکم کے بعد کراچی میں رات نو بجے مارکیٹیں اور شاپنگ سینٹرز بند کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق تمام شادی ہالز اور بڑے ہوٹلز رات 11 بجے تک بند کر دیئے جائیں گے ۔ محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فیکیشن کے مطابق تمام میڈیکل اسٹوز اور کلینکس حکومت سندھ کے اس حکم سے مستثنیٰ ہوں گے ۔