تاجرو? ?ا رات نو بج? مار????? بند ?رن? س? ان?ار

243

کراچی: سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ نے وزیراعلیٰ سندھ کا حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان میں شب نو بجے مارکٹیں بند کرنا ممکن نہیں ہے۔

سندھ تاجر اتحاد کے رہنما کا کہنا تھا کہ آئے دن ہڑتال اور احتجاج کے باعث کاروبار ویسے ہی زبوں حالی کا شکار ہے ایسے میں سندھ حکومت کا رات نو بجے دوکانیں بند کرنے کا اعلان تاجروں کے معاشی قتل عام کے مترادف ہیں ۔

چیئرمین سندھ تاجر اتحاد کا مزید کہنا تھاکہ بدترین گرمی اور لوڈشیڈنگ میں کراچی کا کاروبار دن کے اوقات میں پہلے ہی تباہ ہورہا ہے۔ ایسے میں سندھ حکومت کی جانب سے رات نو بجے دکانیں بند کرنے کا حکم نہیں مان سکتے۔

تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ رمضان کے بعد اس معاملے پر بیٹھ کر مذاکرات ہوسکتے ہیں تاہم ماہ صیام میں رات نو بجے مارکٹیں بند کرناتاجروں کے لئے ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سندھ تاجر اتحاد نے رمضان المبارک میں ہفتے کے ساتوں دن بلا تعطل کاروبار کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔