وفاق? وز?ر خواج? آصف ?ا سند? ?? وز?ر توانائ? مراد عل? شا? ?و خط

227

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے سندھ کے وزیر توانائی مراد علی شاہ کو خط لکھا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت60 ارب روپے کے بجلی بقایا جات کی  ادائیگی کرے تاہم بقیاجات کی عدم ادائیگی پرسرکاری اداروں کے کنکشکن کاٹنے کےسواکوئی  چارانہیں ہوگا۔

 وفاقی وزیر دفاع اور پانی و بجلی خواجہ آصف کی جانب سے مراد علی شاہ کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ نے بقایا جات کی جو رقم دینے پررضامندی ظاہر کی تھی وہ اب تک ادا نہیں کیے گئے ہیں جبکہ سندھ حکومت بجلی کے بقایا جات ادا کرنے میں مسلسل تاخیرکرتی رہی ہے۔ وفاقی حکومت نےحیسکواورسیپکو کوسرکاری اداروں کےکنکشن کاٹنےسےروک رکھاہے اگر سندھ حکومت کی جانب سے بجلی کے بقایا جات کی ادائیگی نہ کی گئی تو سرکاری اداروں کی کنکشن کاٹ دیئے جائیں گے۔