معروف کاروباری شخصیت اور بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے کراچی میں بدترین گرمی کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کے بزنس ٹائیکون ملک ریاض نے شہر کراچی میں شدید گرمی ، حبس اور لوڈشیڈنگ سے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
ملک ریاض نے گرمی سے زندگی کی بازی ہارنے والے افراد کے اہل خانہ کے لیے امداد کا اعلان کرتے ہوئے فی خاندان کو 5لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں بدترین گرمی ، حبس زدہ ماحوال اور ہیٹ اسٹروک سے گزشتہ 4روز کے دوران 500افراد دم توڑ گئے ہیں۔