م?را ?ونا ?ا ف?فا ?? صدارت? ال??شن ل?ن? ?ا اعلان

195

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عظیم فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا نے فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

میرا ڈونا نے اپنی قریبی دوست اور صحافی کو بتایا ہے کہ وہ فیفا کا صدارتی الیکشن لڑیں گے ٓ۔لیجنڈ فٹبالر فیفا کے مستعفی صدر بلاٹر پر تنقید کرنے والوں میں شامل ہیں ۔

پانچویں بار فیفا کے صدر منتخب ہونے والے بلاٹر نے فٹبال کی عالمی تنظیم کے عہدیداروں پر کرپشن اور خوردبرد کے الزامات پر اپنے عہدے سے متعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ ڈیاگو میراڈونا کو فٹ بال کی تاریخ کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ 1986ء میں ارجنٹائن نے میراڈونا کی قیادت میں عالمی کپ میں شرکت کی اور حتمی مقابلے میں مغربی جرمنی کو شکست دے کر عالمی چیمپیئن بنا۔ میراڈونا نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔