ون?وز موبائل ??لئ? مائ??روساف? ?ا فر?ن?ل? ?چ آفس ا?پ متعارف

207

سافٹ ویئر بنانے والی معروف کمپنی مائیکروفاسٹ نے ونڈوز اسمارٹ فون کے لیے ٹچ فرینڈلی آفس ایپ متعارف کرادی ۔

اس ایپ کے ذریعے صارفین ونڈوز فون پر ٹچ فرینڈلی آفس ،ورڈ، ایکسل اور پاورپوائنٹ باآسانی استعمال کرسکتے ہیں۔ابتدائی طور پر مائیکرو سافٹ نے اس ایپ کا آزمائشی ورژن متعارف کرایا ہے جسے فوری طور پر ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے تاہم اس ایپ کا مکمل ورژن رواں ماہ کے آخر میں دستیاب ہوگا۔

مائیکروسافٹ آفس ایپ میں بنیادی فنکشنز ہر ایک کے لیے ہیں لیکن جدید فیچرز کے حصول کے لیے صارفین کو فیس ادا کرنا ہوگی۔

مائیکروفاسٹ نے رواں سال کے آخر میں کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ کے لیے( آفس)کا جدید ورژن متعارف کرانے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔