امریکی آئل مارکیٹ میں پیر کو خام تیل کے نرخوں میں تیزی رہی جس کی وجہ یونان کے مالیاتی بحران کے حل اور ایرانی تیل کے مارکیٹ میں آنے کے امکانات ہیں ۔
امریکا کے اہم ترین سودے ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کی جولائی کے لئے فروخت 7 سینٹ بڑھ کر 59.68 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کی اگست کے لئے تجارت جمعہ کی نسبت 32 سینٹ بڑھ کر 63.34 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔