عالم? بن? ?? جانب س? 50 ??ور ?الر ?? قسط آج ملن? ?ا ام?ان

235

اسلام آباد: عالمی بنک کی جانب سے ڈیولپمنٹ پالیسی کریڈٹ کے تحت منظور شدہ پچاس کروڑ ڈالرآج جاری کیے جائیں گےاس بات کا اعلان پاکستان کےلئےعالمی بینک کی نائب صدربرائے جنوبی ایشیا انیتے ڈکسن نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عالمی بینک کی نائب صدربرائےکا کہنا تھا کہ ہم موجودہ حکومت کی اقتصادی کارکردگی پرمطمئن ہے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں متعارف کرائی گئی معاشی اصلاحات قابل تعریف ہیں۔

زرائع وزارت خزانہ کے مطابق حاصل ہونے والی رقم کو ٹیکس پالیسی، سرکاری اداروں کی بحالی اور نجکاری کے لئے استعمال کیا جائے گا جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالر تک پہنچنے کے امکان ہیں۔