دور? پا?ستان رو?ن? ??لئ? “را”ن? زمبابو? ??م ?و د?م?? د?

238

پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی “را” نے زمبابوے ٹیم کا دورہ پاکستان روکنے کے لیے زمبابوین مینجر کو دھمکی آمیز ایس ایم ایس کیا تھا۔

پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران صوبائی وزیرداخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے اظہارخیال کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ زمبابوین کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لئے جب دبئی پہنچی تو وہاں ٹیم منیجر کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر نے دھمکی آمیز ایس ایم ایس بھیجا جس میں کہا گیا کہ اگروہ پاکستان گئے تو ان کے خلاف داعش طرز کی کارروائی کریں گے، ان کا حشر براُ کرادیں گے اور گلے کاٹ دیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ پاکستانی حساس اداروں نے جب تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ جس نمبر سے زمبابوین ٹیم منیجر کو ایس ایم ایس موصول ہوا وہ دیلی میں را کے افسر کا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی اور خودکش حملوں میں بھارتی ایجنسی “را” سمیت غیر ملکی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے۔