?راچ?:گرم? س? متاثر? افراد ?و طب? س?ول?ات ?? ل?? الخدمت ن? امداد? سرگرم?و? ?ا آغاز ?رد?ا

306

کراچی میں شدید گر می او ر لُو سے متا ثرہ افراد کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے الخدمت نے بڑے پیمانے پر امدادی سر گرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔اس سلسلے میں الخد مت کراچی کے تحت جناح ہسپتال اور ایدھی سینٹر سہراب گوٹھ پر کیمپس لگائے جا چکے ہیں ۔سول ہسپتال میںمریضوں کے لیے تولیے ،پانی کی ٹھنڈی بوتلیں فراہم کی جارہی ہیں جبکہ بڑے کولر لگائے گئے ہیں ۔الخدمت کے تحت میت بس سروس 24گھنٹے اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں جبکہ جاں بحق ہو نے والے غریب و نادار افراد کو کفن بھی پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

علاوہ ازیں شہر کے مختلف مقامات پر قائم 12فلٹر یشن پلانٹس کے ذریعے عوام کو پینے کا صاف پانی مفت فراہم کیا جارہا ہے ۔الخدمت کراچی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ گرمی سے متاثرہ افراد کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے الخدمت ہر ممکن جد و جہد جاری رکھے گا ۔اخلاقی اور دینی فریضہ ہے کہ ہم اس فریضے کو عوام کے تعاون سے ادا کر تے رہیں گے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سول ہسپتال کراچی میں مریضوں کی خد مت کے لیے لگائے گئے الخدمت کیمپس کا دورہ کریں گے اور مریضوں کی عیادت کریں گے ۔