ب?اولپور م?? 5 بچ? ، ?وئ?? م?? 3 افراد ?وب ?ر جا? بحق

215

بہاولپور کی ششماہی نہر میں 5 بچے ڈوب گئے جبکہ کوئٹہ کی تحصیل آرنجی میں سیلابی ریلے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد بہہ گئے ۔

بہاولپور کی ششماہی نہر میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے 4 بچوں کی لاشوں کو نکال لیا ہے جبکہ ایک بچے کی تلاش جاری ہے ۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے ڈوبنے والے بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں ۔

کوئٹہ کی سب تحصیل آرنجی میں سیلابی ریلے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد بہہ گئے ۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تینوں افراد کی لاشوں کو نکال لیا ۔