کراچی: وزیر اعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبے کی موجودہ صورتحال اور گرمی کے باعث اموات پر آج صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ آج تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے.
سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی کے باعث کئی قیمتی جانوں کے ضیاء کے باوجود اب بھی وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر سندھ حکومت نے آج صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے البتہ سندھ اسمبلی کا جاری بجٹ اجلاس معمول کے مطابق ہو گا۔
وزیر اطلاعات و بلدیات نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد صوبائی وزراء اور ارکان سندھ اسمبلی وزیر اعلیٰ سندھ کی قیادت میں وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کے رویہ کے خلاف احتجاج کریں گے اور دھرنا دیں گے۔
دوسری جانب کراچی اور این اے ڈی یونیورسٹی میں آج ہونے والے تمام پرچے کر دئیے گئے ہیں نئے تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے کراچی سمیت سندھ بھرمیں قیامت خیز گرمی کے باعث ہلاکتیں 750 سےتجاوز کر گئی ہیں اور ہزاروں افراد اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔