ب?ارت ا?م ??وا?م ?? مال? مدد ?رتا ر?ا ?? ، ب? ب? س? ?ا دعو??

243

بین الاقوامی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت ایم کیوایم کی مالی مدد کرتا رہا ہے ۔ بھارت کی طرف مالی مددلینے کا اعتراف لندن میں مقیم ایم کیوایم کے دو سینیئرز رہنماؤں نے بھی کیا ہے ۔

بین الاقوامی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بھارت سے مالی مدد لینے کا اعتراف ایم کیو ایم کے دو سینیئرز رہنماؤں نے 2012 میں برطانوی پولیس کے روبرو تفتیش کے دوران کیا تھا ۔

بی بی سی کے دعوے کے مطابق جون 2013 میں لندن میں چھاپے کے دوران دھماکہ خیزمواد اور ہتھیاروں کی فہرست ملی تھی ۔ ملنے والی فہرست میں خریدا گیا اسلحہ اور رقم ممکنہ طور پر کراچی میں استعمال ہونا تھا ۔

بی بی سی کا کہنا ہے ایم کیو ایم سے الزامات پر کئی سوالات بھیجے گئے جس کا ایم کیوایم کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ۔ بی بی سی کے مطابق بھارت سے بھی اس طرح کے سوالات پوچھے گئے مگر بھارت کی طرف سےکوئی جواب نہیں ملا ۔

بی بی سی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے 10 سالوں کے دوران ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنوں کو ٹریننگ دی ہے ۔ بی بی سی کے مطابق کراچی کے تاجر ایم کیوایم کو بھتہ دیتے ہیں ۔

بی بی سی کی تفصیلی خبر پڑھنے کے لئے یہاں پر کلک کریں ۔