گرم? س? ز?اد? اموات مزدور طبق? ?? ?وئ?? ، قائم عل? شا?

242

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے گرمی سے زیادہ تر مزدور طبقہ اور راہ چلتے لوگ متاثر ہوئے ہیں ، ان کا کہنا تھا یہ قدرتی آفت ہے اس میں کسی کا کوئی قصور نہیں ۔

کراچی جناح اسپتال دورے کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ  کا کہنا تھا کراچی میں گرمی کی لہر چل رہی ہے یہ قدرتی آفت ہے اس میں کسی کا کوئی قصور نہیں ۔ ان کا کہنا تھا گرمی سے زیادہ تر مزدور طبقہ اور راہ چلتے لوگ متاثر ہوئے۔

قائم علی شاہ کا کہنا تھا اسپتالوں میں تمام تر ضروری اقدامات کیئے اور کر رہے ہیں ، اسپتال میں آنے والے مریض اور ان کے رشتہ دار اقدامات سے مطمئن ہیں ، ان کا کہنا تھا ڈاکٹرز سے جتنا ممکن ہو رہا ہے مریضوں کا علاج کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا ہمیں کیاپتہ تھاکہ ہیٹ اسٹروک سےلوگ مرجائیں گے۔ حکومت یاہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سےکوئی کوتاہی نہیں ہوئی ۔