محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کے امکانات ماند پڑ گئے ہیں تاہم کہیں کہیں بونداباندی کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننےوالابارش کاسسٹم بھارتی شہرگجرات پہنچ گیا جس کے باعث کراچی میں بارش کے امکانات کم رہ گئے ہیں۔شہر میں کہیں بھی تیز بارش کا امکان نہیں تاہم بونداباندی کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے بقول جنوب مغرب کی چلنے والی ہواؤں سے آج موسم خوشگوار رہے گاجب کہ گرمی کی شدت میں قدر کمی واقع ہوگئی ۔ آج درجہ حرارت کم سے 36اورزیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیا گیا۔