جس ?و ب?ارت فن?نگ ?ر? اس س? ?وئ? سمج?وت? ن??? ، شرج?ل م?من

198

وزیربلدیات سندھ شرجیل میمن کا کہناہے بھارت اگر کسی کو فنڈنگ کرتا ہے تو ایسے لوگوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ۔

ایم کیو ایم کے حوالے سے بی بی سی کی رپورٹ پر اپنا موقف بیان کرتے ہوئے وزیربلدیات شرجیل میمن کا کہنا تھا پیپلزپارٹی کی پالیسی بڑی واضح ہے کہ ملک دشمنوں سے سختی سے نمٹا جانا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا ایم کیوایم پر الزامات سے متعلق خبر فی الحال میرے علم میں نہیں ، لیکن الزامات درست ہیں تو ایم کیو ایم کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے ۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا بھارت کسی کوفنڈنگ کرتا ہے تو ایسے لوگوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔