کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالفطر کے لئے نئے کرنسی نوٹ کا اجراء 25 جون سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق کرنسی نوٹوں کی ترسیل کے لئے کمرشل بنکوں کی 150 سے زائد شاخوں کو مخصوص کردیا ہے شہری ایک شناختی کارڈ پر 10،20اور50 کا ایک ایک پیکٹ حاصل کرسکیں گے ۔
اس ضمن میں اسٹیٹ بنک نے تمام فیلڈ دفاتر کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے ساتھ ہی اس بات کو بھی یقینی بنا نے کی ہدایت کہ ہے کہ نئے کرنسی کے بلیک میلنگ نہ ہونے پائے، اگر کوئی بھی شخص اس دھندے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف محکمانہ کاروائی ہوگی ۔
واضح رہے کہ عیدالفطر سے قبل نئے نوٹوں کی بلیک فروخت کا کاروبار عروج پر پہنچ جاتا ہے جس کے باعث عوام زائد رقم دےکر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرتے ہیں ۔