قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کراچی میں بجلی اور لوڈشیڈنگ سے سیکڑوں لوگ مرگئے یہ کے الیکٹرک کا مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کا مسئلہ ہے۔وفاق کے الیکٹرک کو بند کردے اور ٹیک اوور کرلے ،ہم آپ کی حمایت کریں گے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی بحران اور لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، کراچی اور ملک کے دوسرے شہروں میں عوام گرمی سے مررہے ہیں لیکن وفاقی حکومت حساب کتاب میں لگی ہے اس دکھ اور غم کی گھڑی میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف بنیے کی دکان کھول کر بیٹھ گئے ہیں یہ حساب کتاب کا نہیں بلکہ گرمی سے بے حال عوام کے لیے کچھ کرنے کا وقت ہے۔