ب? ب? س? رپور? ح?مرانو? ?? آن???? ??ولن? ?? لئ? ?اف? ??،سراج الحق

216

ایم کیو ایم کے حوالے سے بی بی سی رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے بی بی سی رپورٹ حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے ۔

لاہور سے جاری ہونے والے بیان میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا ایم کیوایم کے حوالے سے بی بی سی کی رپورٹ حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے ۔ ان کا کہنا تھا ملک کے حکمرانوں نے سیاسی مفادات کی خاطر اپنی زبان ، آنکھیں اور کان بند کر رکھے تھے ۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے حکومت چاہیے تھا کہ وہ کراچی میں بھارتی وارداتوں کو بے نقاب کرتے مگر یہ کام بی بی سی کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کراچی میں دہشتگردوں کو اب بھی انجام تک نہ پہنچایا گیا تو یہ ملک دشمنی ہوگی۔