را?دار? منصوب? ?? نگران? ??لئ? نگرا? ?م??? ?? ق?ام ?? تحر?? منظور

229

قومی اسمبلی میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی نگرانی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور کرلی گئی۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے  تحریک پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طورپرمنظور کرلیا۔

 تحریک کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے 21 اراکین شامل ہوں گے، یہ کمیٹی اقتصادی راہداری منصوبے کی نگرانی کرے گی۔