??ن??ام?? 37.5 ?رو? سال قد?م باق?ات در?افت

169

            ٹورنٹو: کینیڈا کے شمالی علاقے میں مچھلی کی ساڑھے سینتیس کروڑ سال قدیم باقیات دریافت کرلی گئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اوٹاوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکاگو یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ کینیڈا کے شمالی قطبی علاقے ایلس میئر سے 375 ملین سال پرانی مچھلی کی باقیات دریافت کی گئی ہیں اور انہیں اوٹاوا کے عجائب گھر میں رکھا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ باقیات ساٹھ حصوں پر مشتمل ہیں اور یہ باقیات تاریخ کے اہم حقائق سے پردہ اٹھانے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں۔