چ?ن م??7 منزل? اپار?من? م?? آتشزدگ? ?? نت?ج? م??13 افراد ج?لس ?ر ?لا?

198

چین کے صوبہ ہینان میں7 منزلہ اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کے نتیجہ میں13 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے ہیں۔

 چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ژینگ ژو میں7منزلہ اپارٹمنٹ کے گراﺅنڈ فلور میں آگ بدھ کی رات کو بجلی کے باکس میں لگی اوردیکھتے ہی دیکھتے اس نے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجہ میں13 افراد ہلاک اور4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ریسکیواہلکاروں اورفائر بریگیڈکے عملے نے آگ پر قابو جمعرات کی صبح کو پایا۔ حکام نے واقعہ کی مزید تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں۔