سند? ب?ر ?? س? ا?ن ج? اس??شن ا?? بار ب?ر بند

241

کراچی : شہر قائد سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن آج بروز جمعرات کو بھی بند رہیں گے، گیس لوڈ مینیجمنٹ کے تحت دودن سے گیس بند تھی۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق شیڈول کے مطابق آج جعمرات کو گیس کی فراہمی شروع ہونی تھی مگر گیس کی کمی کے باعث ایک بار پھر کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کوجمعرات کی صبح آٹھ بجے سے اگلے چوبیس گھنٹوں کے لیے بند کردیا ہے۔ اسٹیشن اب جمعہ کی صبح آٹھ بجے کھلیں گے۔

شہریوں نے کراچی میں ہونے والی اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ دودن کی بندش کے بعد آج پھر پریشر میں کمی کا بہانہ بناکر سی این جی کو بند کردیا گیا ہے، جس کے باعث لوگوں کو نقل وحمل میں شدید مشکلات کا سامناکرپڑرہاہے ۔

عوام نے سندھ حکومت سے اپیل کہ ہے کہ فوری طور پر گیس کی بلاجواز تعطل کا نوٹس لیں اور کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کو بحال کرایا جائے۔