دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے لیجنڈ بیسٹمین ظہیر عباس کو آئی سی سی کی صدارت کے لئے موزوں قرار دیتے ہوئے ان کے نام کی توسیع کردی، چئیرمین آئی سی سی نے ظہیرعباس کومبارکباد دی۔
لاطینی امریکہ کےشہر بارباڈوس میں آئی سی سی کے سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کرکٹ کونسل کی صدارت کے لئے ظہیر عباس کے نام کی توثیق کرتے ہوئے انہیں ایک سال کے لئے آئی سی سی کا چئیرمین منتخب کردیا گیا ہے، اپنی نامزدگی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ کرکٹ نے ہمیں عزت اور پہچان دی ہے اور اب موقع ملا ہے کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کروں
ایشین ڈان بریڈ مین نے پاکستان کی جانب سے78 ٹیسٹ اور62ون ڈےانٹرنیشنل کھیلے ہیں جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 19 سینچریاں بنائی ہیں ٹیسٹ میچ میں ان کا بہترین اسکور 274 ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کےچیئرمین سری نواسن نے ظہیر عباس کو آئی سی سی کی صدارت کامنصب سنبھالنے پر مبارکبادی دی ہے اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ظہیر عباس ایک عظیم کرکٹر ہے جنہوں نے سچی لگن اور اسپرٹ کے ساتھ کرکٹ کھیلی ہےاور میں امید کرتا ہوں کہ اسی جذبے کے ساتھ وہ کرکٹ کی مذید خدمت کرینگے ۔