گلگت بلتستان، ن ل?گ ?? اسپ??ر اور ?پ?? اسپ??ر بلامقابل? منتخب

216

 گلگت بلتستان : گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نے میدان مارلیا تھا اور حالیہ الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کی تھی۔

زرائع کے مطابق ن لیگ نےگلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر  کے لئے اسکردو 9 سے کامیاب ہونے والے  حاجی فدا ناشاد کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئےگلگت1 سے کامیاب قرار پانے والے جعفراللہ خان کو نامزد کیا ، تاہم ان کے مد مقابل کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے باعث دونوں امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

نو منتخب اسپیکرحاجی فدا سے سبکدوش ہونیوالے اسپیکروزیر بیگ نے حلف لیا، جبکہ اسپیکر حاجی فدا ناشاد نے نومنتخب ڈپٹی اسپیکر جعفر اللہ خان سے حلف لیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان نے میاں حفیظ الرحمان کو گلگت بلتستان کا وزیر اعلیٰ نامزد کیا تھا۔