???? سال م?? 30 لا?? عراق? ب? گ?ر ?وئ?

241

            واشنگٹن: عراق میں 18 ماہ کی جنگی لہر کے دوران 30 لاکھ سے زیادہ باشندوں نے نقل مکانی کی ہے۔ بین الاقوامی تنظیم برائے نقل مکانی کے ادارے کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ کے مطابق جنوری 2014 سے جون 2015 تک عراق میں نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد بڑھکر 30 لاکھ 87 ہزار 372 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر رمادی رہا جہاں 2 لاکھ 76 ہزار افراد بے گھر ہوئےاس کے علاوہ 26 لاکھ سے زیادہ افراد انبار، نینویٰ اور صلاح الدین صوبوں کے رہائشی ہیں۔

واضح رہے کہ رمادی شہر پر داعش کے شدت پسندوں نے قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں خود ساختہ عدالتیں بھی قائیم کی جاچکی ہے جو کہ لوگوں کو سزائیں بھی دے رہی ہیں اس کے علاوہ یہ صوبہ داعش اور سرکاری فوج کے درمیان لڑائیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔