تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں شدید گرمی سے ہلاکتیں ہوئیں جسے مد نظر رکھتے ہوئے حکومت جانی نقصان سے بچنے کے لیے پہلے ہی انتظامات کرلیتی۔
لندن سے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے عمران خان کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت سے ہلاکتیں اللہ کی طرف سے ہوئی ہیں لیکن جب بھارت میں گرمی سے سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے تو حکومت کو اسی وقت گرمی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کر لینی چاہیئے تھی۔
مختصر بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں گرمی سے جانی نقصان پر افسوس ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے آیا ہوں۔