ا?م ??وا?م ?و ختم ?رنا پا?ستان ?و ختم ?رنا ?? ، الطاف حس?ن

205

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کچھ لوگ ایم کیو ایم کو ختم کرنا چاہتے ہیں مگر وہ لوگ سن لیں ایم کیو ایم کو ختم کرنا پاکستان کو ختم کرنے کے مترادف ہے ۔ بی بی سی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے ہم اس کو مسترد کرتے ہیں ، میرے وکیل رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں عدالت میں جائیں گے ۔

کراچی میں جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا 37  سال سے جاری تحریک کو توڑنے کیلیے37 ہزار بار سازشیں کی گئیں، ایم کیوایم کوتوڑا جاسکانہ مجھے راستے سے ہٹایا جاسکا، الطاف حسین کا کہنا تھا مجھے قتل کیا گیا تو ساتھی تحریک جاری رکھیں۔

الطاف حسین کا کہنا تھا بی بی سی کا احترام کرتے ہیں، لیکن اس پر بتائی جانیوالی خبر ٹھیک ہے یا غلط یہ دیکھنا ہوتا ہے، بی بی سی کا کہا ایسا بیان کیا جا رہا ہے، جیسے قرآنی آیت ہو گئی، متحدہ کے قائد کا کہنا تھا بی بی سی کی رپورٹ میں لگائے گئے تمام الزامات مسترد کرتا ہوں۔  بی بی سی کے اینکر پرسن نے کہا کہ پاکستانی ذرائع سے خبر ملی ، چودھری نثار بتائیں کہ خبر دینے والی اتھارٹی کون سی ہے۔ ان کا کہنا تھا ایم کیو ایم پر منی لانڈرنگ کا الزام جھوٹا نکلا۔

وزیردفاع کے حوالے سے الطاف حسین کا کہنا تھا وزیردفاع نےاسمبلی میں رشید گوڈیل کیطرف اشارہ کر کے کہا تمھارے خلاف لوڈشیڈنگ ہونیوالی ہے، ہماری لوڈشیڈنگ ہونہ ہو، وزیردفاع تمہاری لوڈشیڈنگ ہو گئی ہے، انکا کہنا تھا وزیر دفاع پاکستان کو دفع کرنے کے لیے تلا بیٹھا ہے۔

متحدہ کے قائد کا کہنا تھا پانچ سال سے عمران فاروق کے قاتل نہیں پکڑے گئے اب کہا جا رہا ہے کہ عمران فاروق کے قاتل چمن بارڈر سے گرفتار ہوئے ہیں ۔ وقاص شاہ کے قاتل کو 12 مئی کو گرفتار کیا گیا مگر اس کے گرفتاری آج ظاہر کی جا رہی ہے ۔