ل?ار? م?? مب?ن? پول?س مقابل?،4گ?نگ وار ملزم ?لا?

185

کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے کےدوران 4گینگ وار ملزم ہلاک ہوگئے۔

ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق کلری میں ٹرک اڈہ کے قریب گینگ وار ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی تاہم جوابی کارروائی میں چاروں ملزمان مارے گئے۔

ایس پی سٹی کے بقول ملزمان کا تعلق شیراز کامریڈ گروپ سے تھا اور وہ پولیس موبائلوں پر حملے، بھتہ خوری اور قتل کے وارداتوں میں مطلوب تھے۔